
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیرنقوی)لاہور ہائیکورٹ میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور انتخابات برائے 27۔ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صحافی عبادالحق کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ، انتخابات میں یوسف شاہ سینئر نائب صدر، منیر باجوہ نائب صدر اور شکیل سعید سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نعیم ملک نائب صدر لوئر کورٹس، جمال الدین جمالی خزانچی منتخب ہوئے، عفان ریاض سیکرٹری انفارمیشن اور اجلال حیدر زیدی کو ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا منتخب کیا گیا، الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر کورٹ رپورٹر حامد نواز نے انجام دئیے۔ سینئر صحافی شاہین عتیق، معین اظہر، قمر زمان بھٹی اور وجیہہ احمد شیخ، سینئر رپورٹر شعیب شاہ، شہزاد جاوید، امریز خان، عامر ریاض شریک ہوئے۔

سینئر رپورٹر مستحسن شاہ، عمر حیات، فدا حسنین، عابد خان، نبیل نقوی، دانش منیر، شیخ لطیف، سرفراز راجہ اور ایان ملک سمیت کورٹ رپورٹرز نے بھرپور شرکت کی، تقریب میں نومنتخب صدر عبادالحق نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کے معاملات کو احسن انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم ساتھیوں کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،کورٹ رپورٹرز نے عبادالحق سمیت تمام نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔



