پاکستانتازہ ترین

پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ پہلا ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘ میڈیا پروڈکشن حب بنے گا: مریم نواز شریف

شرمین عبید چنائے سے ملاقات، فلم، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات پر اتفاق

لاہور ( سلمان حسین )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ اور بڑے منصوبے پنجاب فلم سٹی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی پاکستان کا پہلا ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا، جہاں فلم، ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا، وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں جدید اسٹوڈیوز، سائونڈ اسٹیجز، شوٹنگ اسپاٹس، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور ایک مصنوعی جھیل بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی قائم کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی صوبے میں تخلیقی صنعت کو نئی جہت دے گا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

ملاقات میں این ایس آئی ٹی سٹی کے تحت اس منصوبے پر اشتراک کار پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فلمساز شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ کی فن و ثقافت کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے بسنت فیسٹیول کی بحالی اور ہارس اینڈ کیٹل شو کے احیاء کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بسنت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ہالی ووڈ شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔


🌍 مزید تفصیل:

دریں اثنا مریم نواز شریف نے زلزلہ اور قدرتی آفات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سیفٹی فریم ورک، جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ پر کام جاری ہے تاکہ مستقبل میں نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button