پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
گوجرہ میں شرمناک حرکت،سرعام برہنہ دوڑ،ملزم سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ

گوجرہ:( ویب ڈیسک )شرط لگا کر ننگا دوڑنے والے شخص اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ گوجرہ ضلع منڈی بہائو الدین میں درج مقدمے کے متن کے مطابق قینچی چوک گوجرہ میں ثمر حیات نے محمد احسان او ردیگر دو نا معلوم افراد سے 5ہزار روپے شرط لگائی کہ اس نے اپنے تمام کپڑے اتار کر ننگے ہو کر مین سرگودھا روڈ قینچی گوجرہ پر 100قدم تک دوڑ کر جانا ہے
ملزم ثمر حیات نے اپنے کپڑے اتار کر نزد قینچی گوجرہ مین سرگودھا روڈ پر دوڑ لگائی اور تقریباً 100قدم تک سر عام ننگا دوڑتا رہا جس سے دن دیہاڑے سڑک پر گزرتے ہوئے عوام الناس خصوصاً عورتوں کی عفت میں خلل پیدا ہوا ۔
اس عمل کی راہگیروں نے ویڈیوز بھی بنائی ۔ پولیس نے ثمرحیات اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔



