پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

ڈی جی اوقاف انیس الرحمٰن،پیرخواجہ محمودفریدی کاامن کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

لاہور:( بیوروچیف ) صوفی مجلس عمل کے چیئرمین پیر خواجہ محمود فریدی سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف پنجاب حافظ انیس الرحمٰن نے مجلس کے ہیڈ آفس ڈیفنس میں ملاقات کی ۔

پیر محمود فریدی نے حافظ انیس الرحمٰن کو ڈی جی اوقاف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی معتدل اور امن پسندانہ سوچ سے صوبے کے تمام مزارات پر امن و بھائی چارہ کی فضا رہے گی ۔


لاہور:چیئرمین صوفی مجلس عمل پیر خواجہ محمود فریدی سےڈی جی محکمہ اوقاف حافظ انیس الرحمٰن تبادلہ خیال کررہے ہیں

اس موقع پر مذہبی انتشار کے خاتمے اور مزارت کو مستند بنانے کے لئے صوفی مجلس عمل اور محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے چیئرمین صوفی مجلس عمل کی جانب سے معاشرے کی اخلاقی تربیت صوفیاء کی تعلیمات سے کروانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button