انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

قطر نے آبنائے ہرمز میں عارضی ٹول ٹیکس جائز قرار دیدیا

کچھ عرصہ پر بات ہوسکتی ہے مستقل نہیں، نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی

سنگا پور ( ویب ڈیسک) قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز قرار دے دیا ہے۔

قطر نے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز تو قرار دیا ہے تاہم مستقل بنیادوں پر اس ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے۔
شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی فورم سے خطاب میں قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ایران بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر ضروری امور کے لیے ٹول ٹیکس وصول کرتا ہے تو کچھ عرصے کے لیے اس وصولی پر بات ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے اعلان کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں 24 بحری جہازوں نے آبنائے کو عبور کرلیا۔ صدر ٹرمپ نے کل ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ 24 جہاز ایرانی بحریہ کے تعاون سے آبنائے ہُرمُز سے نکلے ہیں۔ ان جہازوں میں تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار بحری جہاز شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button