پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

لاہور:ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 14 بچے جاں بحق

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے مزید بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بچے ٹیوشن سینٹر میں پڑھنے آئے ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 20 سے 25 بچے اور ایک خاتون ٹیچر ٹیوشن سینٹر میں موجود تھیں۔ جاں بحق بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو کو واقعہ کی اطلاع شام 4:45 بجے پر ملی تھی۔ زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، بچے ملبے تلے دبے ہیں، دم گھٹنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا اور گراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے، گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پہلی توجہ بچوں کو ملبے سے نکالنا ہے

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی توجہ بچوں کو ملبے سے نکالنا ہے، ریسکیو آپریشن احتیاط سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button