انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

مقبوضہ کشمیر:چھاپے جاری،حادثات،پولیس افسرسمیت4ہلاک،متعددزخمی

قابض اہلکاروں کا گھروں پر دھاوا، مکینوں پر تشدد،سامان کی لوٹ مار

سری نگر:(ویب ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک حاد ثات میں ایک سپیشل پولیس افسر سمیت’’ ایس پی او‘‘سمیت چار افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) شوبم کمار اور اس کی بہن رینو چودھری کی اس وقت موت واقع ہو گئی جب راجوری میں جموں پونچھ شاہراہ پر بگنوتی کے مقام انکی کار ایک بس سے ٹکرا گئی، کار میں سوار دیگر دو راکیش کمار اور سواتی چودھری زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا ضلع کشتواڑکے علاقے گلاب گڑھ میں ایک لوڈ کیرئیر گہری کھائی میں گرنے سے انورودھ سنگھ اور اس کے بیٹے دیپک کمار کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد سپوت سنگھ اور رویندر سنگھ زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیر املٹری اہلکاروں اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے چنا پورہ، سید پورہ، سید پورہ بالا، امشی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

بھارتی بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیائے کو لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button