پاکستانتازہ ترینسپورٹس

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے 8 وکٹ پر 366 رنز، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

لیڈز (سپورٹس رپورٹر) لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے کیا۔

انگلینڈ کے جارڈن کاکس 73 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ جو روٹ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہیری بروک اس وقت ایک رن پر تھے جب سلمان علی آغا نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔

ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے، جبکہ ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 366 رنز بنائے اور پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں صرف 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

انگلینڈ نے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسرے دن مزید 254 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور 366 رنز تک پہنچا دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button