پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

’’سری لنکا ،سر ی پاوے‘‘ فیم کامیڈین اللہ رکھا پیپسی کا اچانک انتقال

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا پیپسی50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔اہلِ خانہ کے مطابق انہیں دوران شو دل کا دورہ پڑا،جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز،برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔انہوں نے اسٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیاجہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

اللہ رکھا پیپسی نے تھیٹر فلم اور مختلف نجی ٹی وی چینلز پر بطور کامیڈین اداکار اپنی منفرد پہچان بنا رکھی تھی ،اللہ رکھا کو اسٹینڈ اپ کامیڈی اور میمکری پر عبور حاصل تھا،اللہ رکھا پیپسی نے کئی اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button