بھارت:200میں پاکستانی جاسوس بننے والے کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
دپیش گوہل پر پاکستان میں خاتون کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایک شہری محض 200روپے کے بدلے پاکستان کے ساتھ حساس معلومات شیئر کر رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے احمد آباد میں ایک مزدور کو مبینہ طور پر انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز کی نقل و حرکت کے بارے میں حساس معلومات شیئر کرنی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیش گوہل نامی ایک مزدور کو پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اسے روزانہ 200روپے ملتے تھے۔
اے ٹی ایس پولیس آفیسر سدھارتھ کے مطابق پولیس دپیش گوہل نامی مزدور کی نگرانی کر رہی تھی جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہ پاکستان میں ایک خاتون سے رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے ایس پی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسے بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 61اور 147کے تحت مجرمانہ سازش اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔



