انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
چین میں سو سے زائد پاکستانی تاجر، مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں
شاہراہ قراقرم پر برف، سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی
بیجنگ ( ویب ڈیسک) چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے
سطح سمندر سے 15ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ چین کی جانب سے پاک چین سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پاکستان کی حدوں میں شاہراہ قراقرم سے برف ہٹانے اور دیگر سہولیات کے فقدان کے باعث سرحد کو موسم سرما میں کھلا رکھنا ممکن نہیں ہے۔



