پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

آزاد کشمیر: حالات نارمل نہ ہوسکے، الیکشن ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کی پولنگ

ٹرن آئوٹ 80فیصد ریکارڈ:ماہرین، انتخابات 27 جولائی کوہی ہوں گے:چیف الیکشن کمشنر

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں حالات نارمل نہ ہوسکے ، عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کی پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے پیر کو پولنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ گزشتہ انتخابات کے 60 فیصد ٹرن آٹ کے برعکس اس سال80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونا آزاد جموں و کشمیر میں منظم، شفاف اور پرامن عام انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ماہرین نے کہا سرکاری ملازمین کی ووٹنگ میں 80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ انتخابی عمل پر اعتماد اور بھرپور شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے انتخابی عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 27 جولائی کو عام انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے اور انہیں ہر صورت شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنرنے علی اکبر اعوان ہائی اسکول، کے جی اسکول، چہلہ یونیورسٹی کیمپس اور ڈگری کالج میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اورپولنگ کے عمل، انتخابی عملے کی کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹنگ کے عمل کو شفاف، منظم اور پرامن انداز میں مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہاالیکشن کو کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button