پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نورین نیازی این سی آئی اے پیش نہ ہوئیں،منگل کو دوبارہ طلب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی قومی سلامتی کے ادارے این سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس پر پیش نہ ہوئیں، ان کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے وضاحت پیش کر تے ہوئے بتایا نورین نیازی ادارے سے مکمل تعاون کریں گی اور ابتدائی جواب بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔

این سی آئی اے نے ان کو منگل کودوبارہ طلب کرلیااور وکیل کی جانب سے 3 ہفتوں کی مہلت دینے کی درخواست مستردکردی۔

این سی آئی اے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ملک ایڈوکیٹ نے کہا نورین نیازی نے صبح رابطہ کر کے بتایا مجھے نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس میں ایڈریس غلط تھا اور نورین نیازی کو نوٹس کا علم سوشل میڈیا سے ہوا۔

اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی کاپی فراہم کی جائے اور بتایا جائے یہ نوٹس کس قانون کی شق کے تحت جاری کیا گیا۔نورین نیازی نے کہا ہے میں تمام اداروں کا احترام کرتی اور وہ محب وطن پاکستانی ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button