انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

غزہ پر اسرائیل کی اندھا دھند بمباری، 50 شہید

صیہونی فوج آخری فعال ہسپتال میں داخل، کسی حصوں کو آگ لگا دی

غزہ، صنعا (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے میں 50افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی ہسپتال کے قریب اندھا دھند بمباری سے 5میڈیکل سٹاف سمیت 50افراد شہید ہوگئے۔
غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9افراد شہید ہوئے۔ ادھر شدید سردی میں دربدر فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس سردی سے بچنے کیلئے ضروری سامان دستیاب نہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دوائوں کی بھی شدید قلت ہے۔
دوسری جانب یمن پر اسرائیل کے حملے میں 6سے زائد افراد شہید ہوئے۔ بعد ازاں گزشتہ کئی روز سے شمالی غزہ کے آخری فعال ہسپتال کمال عدوان کے محاصرے اور اطراف کے علاقوں پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج کل صبح ہسپتال میں داخل ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور ہسپتال کے احاطے میں پناہ لئے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا۔ قابض فوج نے ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت ہسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریباً 350افراد موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہسپتال سے باہر آنے والے عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے اطراف میں شہریوں کو قتل بھی کیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان ہسپتال سے ایک فلسطینی صحافی کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے بارے میں بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ عالمی ادارہ صحت نے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے کو خوفناک قرار دیا ہی جبکہ اردن کی جانب سے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ہسپتال میں آگ لگانا جنگی جرم ہے، صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی پشت پناہی سے غزہ میں نسل کشی کرر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button