پاکستانتازہ ترینسپورٹس

جنوبی افریقن ٹیم 615پر آئوٹ،پاکستان نے 64پر 3اہم وکٹیں گنوادیں

 

کیپ ٹائون:(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 64 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ریان ریکلٹن 259، ٹمبا باؤما 106، کائل ویرین کے 100 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے۔

دوسرے دن آخری سیشن میں قومی ٹیم کا پہلی اننگز میں آغاز انتہائی مایوس کن رہا، صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے شان مسعود کے ساتھ بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران غلام بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے جب کہ نائب کپتان سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابراعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا نے 2 اور مارکرو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گر گئی، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی 5 رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد پروٹیرز کے کپتان ٹمبا باووما اور ریان رکلٹن نے چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لے آئے، ٹیمبا باووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان رکلٹن نے نہ صرف پہلی ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ کریئر بیسٹ 259 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نے بھی شاندار اننگز کھیل کر اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، مارکرو جانسن نے 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جب کہ خرم شہزاد اور میر حمزہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button