راولپنڈی(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتا ر ہونیوالے مزید 40 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی ۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 40 کارکنوں کو ضمانت پر 5، پانچ ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہاقانون کے مطابق تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے با عث اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی8 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروکیل کو دلائل کیلئے طلب کر لیا، درخواستوں پر اب 21 جنوری کو سماعت ہوگی۔



