انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں میسرلمحات غنیمت،تصاویر بنانے میں وقت ضائع نہ کریں:سعودیہ
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے ادارہ برائے الحرمین کے شعبہ امور دینہ کی جانب سے زائرخواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں میسرلمحات غنیمت جانیں،تصاویر بنانے میں وقت ضائع نہ کریں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ حرمین میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الٰہی میں گزاریں، دروس قران کے حلقوں سے استفادہ کریں اپنے وقت کو موبائل کی تصویر بنانے میں ضائع نہ کریں۔
سعودی میڈیاکے مطابق ادارہ الحرمین نے دنیا بھر سے آنے والی زائرخواتین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حرمین کے تقدس کا خاص خیال رکھیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں میسر آنے والے لمحات کو غنیمت جانیں اور قرآن کریم کی تلاوت و نوافل کثرت سے ادا کریں۔



