انٹر نیشنلتازہ ترین

فرانس:سرنگ میں2ٹرام ٹکراگئیں،50افراد زخمی

حادثہ اسٹراس برگ میں پیش آیا،100افراد محفوظ رہے ،تحقیقات شروع

پیرس( ویب ڈیسک )فرانس کے مشرقی شہر اسٹراس برگ میں ایک سرنگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 100محفوظ رہے ۔
یہ حادثہ اسٹراس برگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جو پیرس کے باہر فرانس کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔

حادثہ ممکنہ طور پر ’سوئچنگ کی غلطی‘ کی وجہ سے ہوا ، جب ایک ٹرام کو ایک ایسے ٹریک پر ڈال دیا گیا تھا، جہاں دوسری ٹرام پیچھے کی جانب آرہی تھی۔

ویڈیو میں اسٹیشن کے قریب ایک سرنگ میں دو ٹراموں کو نمایاں طور پر نقصان پہنچنے کے ساتھ افراتفری کا منظر دکھایا گیا ہے۔

طبی ریسکیو ورکرز اور فائر فائٹرز زخمیوں کو اسٹریچر پر رکھ کر ایمبولینسوں میں لے جارہے تھے، دیگر متاثرین کو اسٹیشن کی شیشے کی چھت کے نیچے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسٹراس برگ کی میئر جین بارسیگھیان اور دیگر حکام اسٹیشن پہنچ گئے، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا ۔

میئر جین بارسیگھیان نے کہا کہ اس مرحلے پر ہم جو جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ اسٹیشن کے نیچے پلیٹ فارم پر دو ٹراموں کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا، ٹراموں پر بہت سے لوگ سوار تھے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص ’انتہائی ہنگامی حالت‘ میں تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button