لاہور:( بیوروچیف سے ) لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے شریک ملزم یاسر کی درخواست ضمانت منظور جبکہ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا ستمبر سے درخواستِ ضمانت زیرِ التوا ہے، آپ نے کافی وقت لیا، ہمارے ملک میں قانون کا غلط استعمال کرنا ٹرینڈ بن چکا، ملزمہ آمنہ عروج کیا کرتی ہے؟وکیلِ صفائی نے بتایا ملزمہ پراپرٹی کا کام کرتی اور پروموشنل ویڈیوز بناتی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا ملزمہ تسلیم کر رہی ہے وہ ویڈیو بنانا جانتی ہے، اتنے بڑے شہر میں اکیلے رہنا، پراپرٹی کا کام کرنا، کوئی بہادر خاتون ہی کر سکتی ہے، اگر ملزمہ کو بلیک میل کیا جا رہا تھا تو وہ خاموش نہ رہتی، آپ کہتے ہیں ملزمہ شوبز سے منسلک ہے، کیا کسی ڈرامے میں کام کیا؟ ۔



