پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی ، خیبر میں فائرنگ کے واقعات، 8افراد جاں بحق

باڑہ بازار اور مالاکنڈ میں گولیاں لگنے سے6 افراد لقمہ اجل ،کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تاجر قتل

پشاور ،کراچی(ویب ڈیسک )خیبر میں نامعلوم افراد نے باڑہ بازار میں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کر دیا،پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مالاکنڈ کے علاقے مخناولہ میں ایک نشئی نے فائرنگ کر کےخاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 25سالہ فجر کے نام سے ہوا جبکہ ایک نوجوان عثمان غنی شدید زخمی ہو گیا۔ملزم ظفر اور نعمان موقع سے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں سچل کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے مچھلی کے تاجر فرحان قاسم کھتری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ مقتول فرحان قاسم ملزم کو جانتا تھا اور جیسے ہی اسے دیکھا تو اسے پکڑنے کی کوشش کی اور اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی۔ قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button