پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

’’مائے نی میں کنوں آکھاں‘‘۔۔۔۔مقتولہ کے بچوں کی سسکیاں، عرش ہلادیا

ساندہ میں خاوند اور بہن کے ہاتھوں قتل ردا کی بیٹی اوربیٹا روروکرہلکان،باپ کی شفقت سے بھی محروم،نانی بیوہ،ماموں سفید پوش،کفالت مشکل،قاتلوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے:ایس ایچ او رضوان

لاہور:(سید ظہیر نقوی)لاہور کے علاقہ ساندہ میں مبینہ طور پر خاونداور سگی بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون رداکے بچوں کی سسکیوں نے عرش ہلا کررکھ دیا۔

ان سیٹ میں مقتولہ کی خاوند کے ساتھ یادگار تصویر دوسری جانب ملزم پویس حراست میں کھڑے ہیں

مقتولہ ردا کو چند روز قبل شوہر شمشادنے جس کا مقتولہ کی بہن سمرا سے چکر چل رہا تھا تیز دھار آلہ سے قتل کیا تھا ، دونوں نے منصوبہ بندی سے قتل کی گھناؤنی واردات کی تھی ۔

ردا کے قتل کے بعد اس کی معصوم بیٹی اور کمسن بیٹا ماں کی یاد میں رو رو کر ہلکان ہوگئے ،حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ایک طرف ماں کا سایہ ہمیشہ کیلئے سرسے چھن گیا دوسری جانب والد کی شفقت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

ردا کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ نہایت شریف خاتون تھی جو ہروقت بچوں کاخیال رکھتی تھی اوران کی دیکھ بھال دل وجان سے کرتی تھی بچے ماں کو پکارتے رہتے ہیں اور ہر آنے جانے والے سے ماں کو واپس لانے کی دہائی دیتے ہیں۔

ننھے پھول اس وقت اپنی نانی کے ہاں مقیم ہیں جو خود بیوہ عورت ہے جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں نہ ہی بچوں کی بہتر کفالت کرسکتی ہے جبکہ بچوں کے دو ماموں ہیں وہ بھی سفید پوش ہیں ،بچوں کی کفالت بھی مشکل ہو پارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا تھا ۔

ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں نے نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کو تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا ہےکہ کیس کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے ،قاتلوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے،مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button