انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینکالم

امریکہ،اسرائیل اور ایران کے اندرونی تضادات

حسنین جمیل

ایران امریکہ جنگ ابھی تک رکی ہوئی ہے ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہےجبکہ پاکستان کی سہولت کاری کے ثمرات عوام تک تو تاحال نہیں پہنچ پائے۔پاکستان میں مہنگائی کی منہ زوی تا حال جاری ہے ،اسلام آباد،راولپنڈی کی باربار کی بندش سے بھی عوام کو بہت خواری کا سامنا ہے۔

یہ امید ہی کی جا سکتی ہے کہ فارم 47 کی حکومت کی سہولت کاری سے امریکہ یا عالمی مالیاتی اداروں سے کوئی بڑا ریلیف لے کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے تاکہ پڑول بجلی گیس اور روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہو سکے ، ادھر ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کے مارے جانے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاسدارن انقلاب اور سیاسی قیادت کی سوچ کے زوایےمختلف ہیں کیونکہ رواں ہفتے جو جو مذاکرات کا دوسرا دور ہونا تھا وہ نہ ہو سکا ۔

امریکی وفد روانگی کے لئے تیار تھا مگر ایرانی وفد کی پہلےآنے پھر نہ آنے کی خبروں کی وجہ سے مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا ،ادیب عمران شاہد بھنڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ خاصی معنی خیز بن جاتی ہے کہ پہلے فاتح کا فیصلہ کم جانی و مالی نقصان سے ہوتا تھا اب زیادہ مالی و جانقصان والا فاتح بن جاتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو جس کے بارے میں عام تصور ہے کہ وہ اسلام دشمن ہے اس نے اور اسکے ہرکاروں نے اب ایسی حرکات شروع کر دی ہیں جس کے بعد دنیا بھر کے مسیحی حلقوں میں بھی ان پر بہت زیادہ تنقید شروع ہو چکی ہے ، نتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پہلے کہا کہ دنیا چنگیز خان کو یاد رکھے گی حضرت عیسیٰ علیہ سلام کو نہیں پھر ایک اسرائیلی فوجی نے جنوبی لبنان کے ایک کیتھولک کرسچن چرچ کے باہر لگے یسوع مسیح کے مجسمے کو توڑ دیا جس کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک مسیحی سیخ پا ہیں۔

کیتھولک عیسائیوں کا سب سے بڑا فرقہ ہے دنیا بھر کے دو ارب 70 کروڑ مسیحیوں میں کیتھولک کی تعداد ساٹھ فیصد ہے یہ فرقہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی خلاف ہو چکا ہے کیونکہ ٹرمپ مسلسل پوپ لیو جو کیتھولک کے روحانی پیشوا ہیں انکے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں ، پوپ لیو نے اس جنگ میں ٹرمپ کے جنگی عزائم کے خلاف بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ آپ اپنے جنگی عزائم کے لئے حضرت عیسیٰ کا نام مت استعمال کریں ، نومبر میں امریکہ میں وسط مدتی الیکشن ہونے ہیں اور اسرائیل میں عام انتخابات ہونے ہیں دیکھتے ییں کہ یہ جنگ نتین یاہواور ٹرمپ کے اقتدار کا کا خاتمہ کرتی ہے کہ نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button