پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

راولپنڈی :ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو چچا نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔ تھانہ جاتلی پولیس نے پولیس ملازم کی مدعیت میں مقتولہ کے والد اور چچا کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 17 سالہ طالبہ 3 فروری کو اچانک اپنے گھر سے غائب ہو گئی تھی، جس کے بعد اس کے والد اور چچا کو تلاش کرنے پر لڑکی سید اڈہ سے ملی، جس پر انہیں شبہ ہوا کہ اس نے کسی کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے تھے اور گھر سے بھاگ گئی تھی۔

متن مقدمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے روز اس لڑکی کی موت ہوگئی، جسے آبائی قبرستان سیدگاؤں میں دفنا دیا گیا، قوی شبہ ہے کہ لڑکی کو گھر سے بھاگنے کی وجہ سے غیریت کے نام پر زہر، گلا دبا کر یا سانس روک کر قتل کیا گیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین کر دی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے متوفیہ کی والدہ، اس کے والد اور چچا کو طلب کر کے تحقیقات کیں تو مقتولہ کی والدہ نے تحریری بیان میں بتایا کہ میری بیٹی گھر سے اچانک غائب ہوگئی، جس کی چچا کے بیٹے کے ساتھ منگنی ہو چکی تھی اور دیور بھی ساتھ ہی رہتے ہیں۔

مقتولہ کی والدہ کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر اور دیور نے بیٹی کو تلاش کیا اور جرگے سے تقریباً رات ایک بجے اسے لے کر گھر پہنچے، دیور میری بیٹی کو اپنے کمرے میں لے گیا، صبح بیٹی سے نہ اٹھی، اس کی موت ہو چکی تھی۔

ایف آئی ار کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے بیان میں بتایا کہ اپنی بیٹی کی ناگہانی موت پر گھر میں شور شرابہ کیا تو دیور نے خاوند کے سامنے بتایا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں، یہ ملنگوں کے لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی، اس رنج کی وجہ سےبیٹی کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں زبردستی کھلا کر قتل کر دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع راجن پور میں مبینہ زیادتی کی شکار حاملہ بیٹی کو باپ نے قتل کردیا تھا، پولیس نے زیادتی کے الزام میں بچی کے چچا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button