پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹسکالم

پاکستان،بنگلہ دیش ساکھ بحالی کا میچ۔۔۔

حسنین جمیل (برطانیہ)

پاکستان نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد چمپنیز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہے اب اس کا ایک میچ باقی ہے وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہے بنگلہ دیش بھی نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہارنے کے ٹرافی سے باہر ہو چکا ہے ، اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ پوائنٹ ٹبیل کے لئے نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کی ساکھ کی بحالی کا میچ ہو گا ۔

پاکستان ہرگز نہیں چاہے گا کہ پوری ٹرافی میں ایک بھی میچ نہ جیتنے والی ٹیم بنے اور یہی سوچ بنگلہ دیش کی بھی ہو گی وہ قبل ازیں پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہرا کر گئے ہیں اب اس اکلوتے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے اور ٹرافی سے اخراج کے غم کو ایک جیت کی خوشی میں بدلنا چاہیں گے ۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان یہ ون ڈے میچ کانٹے کا ہونے کی توقع ہے ، عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید جو اظہر علی اور اسد شفیق کے ہمراہ سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں وہ چند ماہ سے ٹیم انتطامیہ کے مدار المہام ہیں تنقید کا رخ انکی ہی طرف کیوں انکی ساکھ اچھی تھی بطور کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے انہوں نے درست فیصلے کئے تھے ۔

میرٹ کی بالادستی کو یقنیی بنایا کسی حد تک پلیر پاور کا خاتمہ تو نہیں مگر کم ضرور کر دیا تھا مگرچیمپئنز ٹرافی کےلئے جب ٹیم کا اعلان ہوا تو عاقب کی ساکھ خراب ہوئی اوپنر فخر زمان کے ساتھ کوئی دوسرا اوپنر نہ ہونا صرف ایک ریگولر سپنر ابرا احمد اور فہیم اشرف سیاسی سفارش اور خوشدل شاہ پلیر پاور کی طاقت کے باعث ٹیم میں واپسی نے عاقب جاوید اظہر علی اور اسد شفیق کی ساکھ خراب کردی ۔

محمد رضوان نے پوری ٹرافی اور اس سے پہلے سہ فریقی سیریز میں خراب کپتانی کی پاکستان سہ فریقی سیریز اورچیمپئنز ٹرافی اپنے گھر میں ہار گیا ، رضوان اتنے برے کپتان ثابت ہوے کہ ان کو آئوٹ کا ریویو لینے کا بھی نہیں پتہ انکو سمجھ ہی نہیں آتی ۔

یہی حال اہم ترین فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا بھی ہے وہ بھی ریویو لینے کے معاملے میں عقل کے اندھے ہیں ، پاکستان نے اب نیوزی لینڈ جانا ہے جہاں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھلنے ہیں ، عاقب جاوید اظہر علی اسد شفیق کو اپنے پرانے رنگ میں آنا ہو گا میرٹ کی بالا دستی یقینی بنانا ہوگی تاکہ تنقید کی زد سے نکل سکیں۔

محسن نقوی جن کو کرکٹ کی قاف کا بھی نہیں پتہ بہتر ہے کرکٹ بورڈ کی چیرمین شپ چھوڑیں صرف وزات داخلہ تک محدود ہو جاہیں محسن نقوی کے دور میں پاکستان تاریخ پہلی بار امریکہ سے ہارا بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز ہارا اب ہوم گرائونڈ میں پہلے ہی رائونڈ میں آئی سی سی ایونٹ ہارنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ، حرف آخر پچھلے دو ہفتوں میں اپنے گھر میں سہ فریقی سیزیز اور چمپنیز ٹرافی میں عبرتباک شکست کے بعد سرفراز احمد بہت یاد آئے جن کی قیادت میں 2017 کی ٹرافی برطانیہ میں جیتی تھی سرفراز احمد کی کرکٹ کے 3 سال ہم نے ضائع کئے اس جیسا بہترین کپتان 3 سال سے نہیں ملا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button