📍 لاہور (سلمان حسین)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زرعی اور معاشی خوشحالی کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی، جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔
🌾 منصوبے کی تفصیلات
حکومتی منصوبے کے مطابق:
- پنجاب بھر میں 13,812 زرعی لاٹس سے تقریباً 88,780 خاندان مستفید ہوں گے
- چولستان میں 16,685 لاٹس کے ذریعے 101,111 فیملیز کو فائدہ پہنچے گا
- ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین دی جائے گی
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کی دستیابی اور زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔
💰 گرانٹ اور سہولیات
حکام کے مطابق کامیاب کاشتکاروں کو فی ایکڑ 50 ہزار سے 2.5 لاکھ روپے تک ون ٹائم آباد کاری گرانٹ دی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ:
- زمین 10 سال کے لیے کاشت کے لیے دی جائے گی
- صرف زرعی استعمال کی اجازت ہوگی، پختہ تعمیرات ممنوع ہوں گی
- ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرنی منسلک ہوں گے
🌍 درخواست کا طریقہ
خواہشمند کاشتکار
👉 akarpunjabgovt.pk
پر 2 سے 18 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔
- 1 سے 8 جون تک اپیل دائر کی جا سکے گی
- 19 جون کو فائنل لسٹ جاری ہوگی
- 30 جون سے زمین کی تقسیم شروع ہوگی
🏥 دیگر سرگرمیاں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے بھی ملاقات کی اور جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو میڈیکل ٹورازم کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
📚 کتب کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعلیٰ نے عالمی یوم کتب پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار موبائل لائبریری متعارف کرائی جا رہی ہے۔



