پاکستانتازہ ترینسپورٹس

آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی، آج پہلا ٹی ٹونٹی میچ

آسٹریلیا کیخلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے، کپتان سلمان علی آغا

لاہور ( سلمان حسین) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ گذشتہ روز لاہور پہنچ گیا، کھلاڑیوں نے پاکستان آمد کے بعد آرام کیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج 29 جنوری سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹونٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز کے لیے ٹاس شام ساڑھے 5 بجے جب کہ میچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا ۔دوسری جانب پہلے میچ میں ٹریوس ہیڈ کے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے اور کپتان مچل مارش کے آرام کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اس سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ، پاکستان کے عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزینٹر ہونگی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بابر کے بارے سوال نہ کئے جائیں، اس کو چھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں۔
بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے ، رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔قبل ازیں پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مہمان ٹیم کے کپتان مچل مارش کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی ۔
اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ مضبوط اور فاسٹ بولنگ کی ایک تاریخ ہے، شاہین آفریدی شاندار بولر ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے، یہاں سردی ہے اور ہم گرم کپڑے بھی لے کر نہیں آئے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کل کے میچ میں کھیلوں گا یا نہیں ابھی فیصلہ کروں گا،ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں، سیریز دلچسپ ہو گی۔ واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں پاکستان نے 12 جبکہ آسٹریلیا نے 14 میچز میں کامیابی حاصل کی ۔ قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا ایک ٹی ٹونٹی جیت چکا ہے دونوں ٹیمیں 9 دو طرفہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button