انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدیداران کا اہم اجلاس

اجلاس میں چیئر مین ڈاکٹر ایس ایم طاہر ، فرسٹ وائس چیئر مین سید سلیم اختر ، سیکنڈ نائب چیئر مین امیر حسن ، عزاز ی سیکرٹری ، سلمان وصال ، ڈائریکٹر ایڈوائزری بورڈ ، خالد چوہدری ، ڈائریکٹر ممبر شپ کمیٹی حاجی محمد یاسین ، ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ، میاں عمر ابراہیم ، ایگزیکٹو ممبر مسٹر سہیل خاور ، ڈائریکٹر میڈیا کمیٹی خاور حسین ، ڈائریکٹرایونٹ کمیٹی ،ظہیر احمد ،ڈائریکٹر کوارڈینیشن صفدر رشید ، ڈائریکٹر فنانس کمیٹی محمد فاروق شریک تھے

شارجہ(حافظ زاہد علی)پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے ڈیجیٹل ویژن کےآفس میں ایک تعمیری میٹنگ کا انعقاد کیا ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے گزشتہ مہینوں کی کارکردگی کے جامع جائزہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے ڈائریکٹر ز کے درمیان ایک داخلی میٹنگ بلائی جس کا انعقاد ڈیجیٹل وژن کے آفس میں کیا گیا ۔
شرکا ء نے کونسل کے ڈائریکٹر کے لیے کونسل کے اقدامات اور آپریشنز کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم اور کونسل کو مثبت پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا اظہار کیا ۔ تمام ڈائریکٹر ز نے چیئر مین ڈاکٹر ایس ایم طاہر کی قیادت میں کونسل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے جوش وخروش کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ باقاعدگی سے ہر مہینے کے پہلے ہفتے کے دور ان روبرو میٹنگز منعقد کی جائیں ، باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم معاملات کا بروقت حل ہو ۔
میٹنگ ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اہم مسائل کو باہمی مشاورت اور خوش اسلوبی سے حل کیا ، شرکاء نے فرسٹ وائس چیئر مین سید سلیم اختر ، کامیٹنگ کی میزبانی کرنے پرخصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ممبر شپ کمیٹی کے ڈائریکٹرمحمد یاسین نے تمام ممبران کو شارجہ کے ’’نواب ریسٹورنٹ ‘‘ میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں مدعو کیا ۔
سیشن کا اختتام صفدر رشید کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کے ساتھ ہوا ۔اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے ۔چیئر مین ڈاکٹر ایس ایم طاہر ، فرسٹ وائس چیئر مین سید سلیم اختر ، سیکنڈ نائب چیئر مین امیر حسن ، عزاز ی سیکرٹری ، سلمان وصال ، ڈائریکٹر ایڈوائزری بورڈ ، خالد چوہدری ، ڈائریکٹر ممبر شپ کمیٹی حاجی محمد یاسین ، ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ، میاں عمر ابراہیم ، ایگزیکٹو ممبر مسٹر سہیل خاور ، ڈائریکٹر میڈیا کمیٹی ظہیر احمد ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن صفدر رشید ، ڈائریکٹر فنانس کمیٹی محمد فاروق پاکستان بزنس کونسل شارجہ مسلسل باہمی تعاون کے ذریعے کامیابی کی طرف گامزن ہے اور شارجہ میں پاکستان تاجر برادری کے مفادات کی حمایت اور فروغ کے لیے کام کررہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button