انٹر نیشنلتازہ ترین
ٹرمپ کا طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان
افغانستان کو ماہانہ 2.5ارب ڈالر امداد دے رہے ہیں، امریکی صدر
واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں مگر طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو ماہانہ ڈھائی ارب ڈالر امداد دے رہا ہے۔
طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا چاہے اس کے لیے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گیا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کر رہے ہیں۔



