پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کا بھارت کیخلاف اہم کھلاڑی آئوٹ

لاہور،(سلمان حسین)ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نےپہلے بیٹنگ کی 21کے مجموعے پر فخر زمان 15سکوربناکرآئوٹ ہوگئے

واضح رہے کہ ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ایک بار پھر ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔

روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسین طلعت اور فہیم اشرف کو فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا۔

ٹاپ آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر صفیان مقیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، صاحب زادہ فرحان اور محمد نواز شامل ہیں، حسین طلعت، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی جب کہ پاکستان ٹیم نے 2 میچز میں فتح اپنے نام کی اور اسے ایک مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button