انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترین

عمران کےبیٹے قاسم کی ویڈیواورجعلی دانشوروں کا ماتم

لندن/حسنین جمیل

دستر خواں کے رسیا بے دانشوروں کا ماتم جاری ہے جیسے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ایک ادھوری ویڈیو منظرم عام پر آئی تو فارم 47 کے وفاقی اور صوبائی وزیروں نے واویلا شروع کر دیا انکے پیچھے پیچھے ان کے دستر خوانوں کے رسیا کالم نگار صحافی اور بے دانشوروں کا ٹولہ بھی روڈالیوں کی طرح ماتم کناں ہو گیا مگر چند ہی گھنٹے بعد بساط پلٹ گئی۔

ڈان اخبار نے قاسم خان کی اس ویڈیو کو ادھوری قرار دے دیا پھر قاسم خان کی تقریر کی مکمل ویڈیو سامنے آگئی جو انہوں نے اقوام متحدہ کی ایک نشست میں کی تھی اسکے بعد معروف صحافی رئوف کلاسرا کےآفیشل فیس بک پیچ نے بھی پوسٹ کردی کے قاسم خان سے متعلق یہ بیان غلط ہے کہ انہوں نے آئی ایم الف اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں کو کہا ہے پاکستان کا قرصہ روک دیں ۔

ایک اور صحافی یونس خان جو یواین کو کور کرتے ہیں انہوں نے بھی اس فیک نیوز کی تروید کر دی ، اب قاسم خان کی پوری تقریر کی ویڈیو موجود ہے ، فارم 47 کے وفاقی وزیر اطلاعات اور پنجاب کی فارم 47 صوبائی وزیر اطلاعات غلط ثابت ہو چکے ہیں مگر کوئی ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی بات نہیں کرے گا کیونکہ تمام برقی و اشاعتی ذرائع ابلاغ وزارت اطلاعات کے اشتہارات کے شکنجے میں اور صحافی تنظیمیں ہائوسنگ کالونی کی گرفت میں ہے ، دنیا بھر کے جو عالمی مالیاتی ادارے جو ہوتے ہیں انکے پاس جو ملک قرض لینے جاتے ہیں انکے کچھ قواعد وضح کئے جاتے ہیں کہ آپ کو قرض اس شرط پر ملے گا کہ انتظامیہ کی انتظام کاری اچھی ہو گی۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہو گی آزادی اظہار پر قدغن نہیں ہو گی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفط کیا جائے گا ، قاسم خان نے بھی اسی تناظر میں اپنے والد سابق وزیر اعظم کے انسانی حقوق کی بات کی تھی جس کو فارم 47 کے وفاقی اور صوبائی وزرا نے ایک سازش کے تحت اپنی مرضی کا رخ دیا اورپیچھے پیچھے ہم نوا بھی دستر خوان کا حق نمک بھی ادا کرنے لگ پڑے ، پچھلے 3 سال میں پاکستان میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

صحافیوں کی ایک لمبی فہرست ہے جن کو گرفتار کیا گیا عمران ریاض کو چار ماہ تک لاپتہ رکھا گیا ارشد شریف کا خون نا حق ہوا ، پھر سیاست دانوں عمران خان، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، علی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پابند سلاسل ہیں مایہ ناز وکلا ایمان مزاری ہادی چٹھہ گرفتار ہیں ، بجائے اس کے یہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت اور اسکے سہولت کار عالمی مالیاتی اداروں کے قواعد کے مطابق چلتے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترداف بن رہے ہیں۔

اپنی فسطائیت کے گند کو قالین کے پیچھے چھپا کر حب الوطنی کا جھوٹا چورن بیچنے لگ جاتے ہیں مگر نیت کی خرابی کے باعٹ جھوٹ کی ہنڈیا عین اس وقت پھوٹ گئی جب آنچ لگی ہی تھی ، اس جھوٹ کے عیاں ہونے کے بعد شرمندگی کی بجائے فارم 47 کی دفاقی اور پنجاب حکومت جلد نئے سکرپٹ کے ساتھ منظر عام پر آئے گی اور ہمراہ دستر خوان کے رسیاصحافی اور بے دانشور بھی ہم نوائی کا فرض انجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button