پاکستانتازہ ترینکاروبار

تاجردوست سکیم،ایف بی آرکا چھوٹے کی بجائے بڑےتاجروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

لاہور(ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دے رہا ہے، ادارہ چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا۔ایف بی آر اب ریٹرنز، ڈیٹا سیکورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے ریٹیلرز ،دکانداروں/تاجروں کو رجسٹر کرے گا اور فی دکان/رٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا۔ اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا کیونکہ تاجر دوست سکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button