ایران: مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 21 افراد جاں بحق ، 35 زخمی
زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،امدادی کارروائیاں ،تحقیقات جاری،ایران میں سالانہ 20 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں
تہران :(ویب ڈیسک)ایرانی شہرکاورکے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ میں 21 افراد جاں بحق ، 35 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،امدادی کارروائیاں ،تحقیقات جاری ہے ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں سالانہ 20 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
ایران کے شہر کاور کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر فضا سوگوار ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 21 افراد جان سے گئے جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔
زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے۔
تاحال حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر جائے حادثہ کی تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
حکومت نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بس کہاں جا رہی تھی۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کی معلومات کو جمع کیا جا رہا ہے۔



