PSL 11انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست ،حیدرآباد کنگزمین کی فائنل میں انٹری

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے ایلیمینیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 187رنز کا ہدف دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔

عثمان خان نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 10چوکے شامل تھے۔ کپتان مارنوس لیبوشین 39، صائم ایوب 38 اور کوشال پریرا 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 2 جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوالیفائر میں شکست کے باوجود ٹیم مایوس نہیں اور پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، جبکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ٹیم ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے میں اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم کوالیفائر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 70 رنز کی بھاری شکست نے انہیں مرو یا مارو کی صورتحال میں پہنچا دیا ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم بہترین فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے ایلیمینیٹر مرحلے میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button