پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

کوئٹہ :یوم مئی پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی ریلیاں

مزدور کی خوشحالی عملی اقدامات کی بدولت ہی ممکن ہے:سلطان محمد خان

کوئٹہ ،لاہور(ویب ڈیسک،محمد قیصر چوہان) آل پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی اور بعد ازاں ایک شاندار جلسہ منعقد کیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی شہر کے مختلف مقامات سے شروع ہو کر کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ صدر اے پی ایل ایف سلطان محمدخان، سیکرٹری جنرل عبدالستار خان ، شاہ علی بگٹی، سیف اللہ، سفر خان مری، صداللہ، سعید بلانوشی، حاجی یونس، ماسٹر ظہیر، ستار بلوچ، منظور احمد بلوچ اور سلام بلوچ شامل تھے، جنہوں نے شکاگو کے مزدوروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اورپاکستان میں مزدوروں کو درپیش مسائل جیسے ٹھیکیداری نظام ، کم اجرت،غیر محفوظ کام کے حالات، خصوصاً کانوں میں حادثات، سوشل سکیورٹی کی کمی، بیروزگاری ، مزدور قوانین کی خلاف ورزیوں سمیت بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے بیانات کے بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عملی اقدامات سے ہی مزدو ر اور محنت کش طبقہ خوشحال ہو گا ۔ سیکرٹری جنرل اے پی ایل ایف عبدالستار نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنونشنز کی توثیق اور ان پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔

سٹیج سیکرٹری عبدالحلیم خان نے اپنے خطاب میں مزدوروں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں کے مسائل فوری حل کرے، مناسب اجرت، تحفظ اور لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن سے منسلک ٹریڈ یونین تنظیموں نے چمن، حب، شانگلہ اور ڈیرہ اسماعیل خان، چواسیدن شاہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی یوم مزدور کے موقع پر ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button