پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم،عمران کی قید کو ہزاردن مکمل:پی ٹی آئی

حکمران طبقہ اپنی پالیسیوں کے باعث عوام پر مالی بوجھ ڈال رہا ،آئی ایم ایف کو جواز بنا کر قیمتیں بڑھائی جارہیں،تمام سیاسی قیدی رہاکئے جائیں:ترجمان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنی معاشی پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس کا بوجھ براہ راست عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا کیونکہ اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔ کسان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور یہ فیصلہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دراصل حکومت کی معاشی ناکامی کا اعتراف ہے جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔حکمران طبقہ اپنی پالیسیوں کے باعث عوام پر مسلسل مالی بوجھ ڈال رہا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کی شرائط کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے اپنے بانی چیئرمین عمران خان کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس وقت عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا اور معیشت کو بہتر انداز میں سنبھالا گیا، حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرےبصورت دیگر عوامی ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔تحریک انصاف نے اپنے قائدعمران خان کی قید کے 1000 دن مکمل ہونے پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کیااور اسے غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نےبیان میں کہا عمران خان مقبول عوامی رہنما ہیں جنہیں عوام نے واضح مینڈیٹ کے ذریعے منتخب کیا، تاہم وہ اس وقت ایسے نظام کا سامنا کر رہے ہیں جہاں انصاف، قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت اور خودمختار سیاسی موقف سے خوفزدہ ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملک اس وقت شدید معاشی بحران، تاریخی مہنگائی، بڑھتی بے روزگاری اور سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے، جبکہ پالیسیوں کے غیر یقینی ماحول کے باعث کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں جو معیشت کے لیے خطرناک صورتحال ہے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے،عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button