پاکستانتازہ ترین

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی دنیا بھر میں واہ واہ ہو رہی، سہیل آفریدی

ہم افغانستان مذاکرات کیلئے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا، وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھر میں واہ واہ ہو رہی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002ء سے کہہ رہے تھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کردار ادا کرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002ء کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا، ہمارا موقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا ہسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ جس ہسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پر ہو۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، پی ٹی آئی کے لیے سیاسی سپیس ہونی چاہیے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیر بھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے، مالاکنڈ ڈویژن میں سول بالا دستی قائم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button