پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ،کون سے طلبہ اہل ،محکمہ تعلیم کا اہم اعلان

لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر)آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائےگا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پرائیویٹ سکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل ہوگا۔

امتحان لینے کاطریقہ کا ر آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا ،کل مضامین ،نمبرزکی تقسیم و امتحانی سنٹرزتک سوالیہ پیپرزکی فراہمی بارے وضاحت کی جائے گی ۔

آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا۔

بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔اچھے نتائج پر انعام اور خراب نتائج پر کارروائی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button