پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ڈی جی ایف آئی اے کےنام سے جعلی پیغامات،شہریوں کو انتباہ ،رابطہ نمبر جاری

لاہور:(بیوروچیف)شہریوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کرنے کا انکشاف ہواہے۔

ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔

ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ جعلساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ” کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعلسازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں، یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے پیغامات میں شہریوں کو "سائبر کرائمز” کے الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے کسی بھی فرد کو اس نوعیت کا پیغام واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے نہیں بھیجتا۔

ایف آئی اے نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کو درج کرائیں جو کہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لئے مجاز ایجنسی ہے۔

جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں، اور اپنے ذاتی و مالیاتی معلومات کو ہرگز شیئر نہ کریں۔ مزید معلومات کے لئے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button