پاکستانتازہ ترین

میں اور وزیر اعلیٰ عوام کی بہتری کیلئے ایک پیج پر،سردار سلیم حیدر

صحت کی سہولتوںکی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے،سلمان رفیق،عمران نذیرسے گفتگو

لاہور( بیورو چیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پنجاب کے ہسپتالوں میں عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوںکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ اور دور دراز اضلاع میں صحت عامہ کی سہولیات بہترکرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) ملک کی بہتری کیلئے مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے ایک پیج پر ہیں۔
گورنر پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے گورنر پنجاب کو شعبہ صحت میں متعارف کردہ اصلاحات و ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام تک صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھایا جارہا ہے جبکہ 16اضلاع میںکیتھ لیبز بھی قائم کر دی ہیں۔
علاوہ ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کامیاب آپریشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگردکو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button