پاکستانتازہ ترین

قومی اقتصادی کونسل، ترقیاتی بجٹ کیلئے 3669 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)قومی اقتصادی کونسل نے 4 نکاتی ایجنڈے اور مالی سال 2026-2027 کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کیلئے 3669 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس ہوا۔ شرکا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان اسی یکجہتی اور تعاون کے جذبے سے ملک ترقی کرے گا، ملک میں معاشی استحکام کیلئے کوششوں پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی پزیرائی کی۔

اجلاس کے شرکاء نے خلیج میں حالیہ کشیدگی سے عالمی معیشت میں منفی اثرات کے باوجود پاکستانی معیشت کو مستحکم رکھنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی ملک کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہترین صحت کے نظام کے ذریعے بیماریوں کے بڑھتے بوجھ میں کمی، بچوں کی صحت بالخصوص Stunting کا خاتمہ، اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قومی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی پر کار بند ہیں برآمدات پر مبنی معیشت ترقی کیلئے اولین ترجیح ہے، وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو قومی ترجیحات اور پائیدار معاشی اہداف کے مطابق ترتیب دیا جائے، مشترکہ قومی کاوشوں سے پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور معاشی خود انحصاری کی منزل تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 4 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی جبکہ شرکا کو مالی سال کے لیے معیشت کی کارکردگی کے حوالےسے نظر ثانی شدہ اعشاریے پیش کئے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2025-2026 میں وفاقی پی ایس ڈی پی پر 820 ارب، صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر 2938 ارب اور ایس او ایز پروگرام پر 355 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button