پاکستانتازہ ترینصحت

مریضوں کوعلاج کی بہترین سہولیات دیناترجیح:ایم ایس پی آئی سی

ہسپتال میں تمام کام میرٹ پرہوتا ہے ،کرپشن ناقابل برداشت،کردارکشی اور پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کروں گا:ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کی سی این این اردوسے گفتگو

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے ) ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے کہا ہےکہ ہسپتال میں تمام کام میرٹ پر ہوتا ہے کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں جو ہماری پہلی ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کچھ لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں وقت آنے پر ان کو بھرپور جواب دیں گے۔

لاہور:ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامربٹ بیوروچیف سی این این اردوکو تفصیلات بتا رہے ہیں

بیوروچیف سی این این اردوڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میر ی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں میرے پاس لیگل اتھارٹی ہے اور میں اس معاملے کو قانونی طور سے ہینڈل کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دنیا کی عدالت ہے ایک اللہ کی بھی عدالت ہے اور میں انشاءاللہ دونوں عدالتوں میں سرخرو ٹھہروں گا۔ سٹور کیپر والی بات پر ان کا کہنا تھا ہمارے پاس تمام چیزیں سسٹم میں موجود ہیں اوراس حوالے سے فیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنمنٹ کے ایس او پیز کے مطابق چلنا ہے اور ہم گورنمنٹ کو جواب دہ ہیں ڈیپارٹمنٹ بائی دا بک چلتا ہے ہمارے اوپر بھی سینئر ز ہیں جو چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button