پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
نیسرا، نازلی ،رائمہ، شاہ پارہ کا”نام میرا بدنام” میں ٹکراؤ
رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ریہرسل میں مصروف،شاہد خان، ساقی خان، فرحان مغل، گبھرو رنگیلا، حاجی صداقت بھی کاسٹ میں شامل

لاہور:(کلچرل رپورٹر/شہزاد فراموش) تھیٹر کی تاریخ بدلنے کا عزم رکھنے والے اچھوتے موضوعات پر مبنی سینکڑوں ڈراموں کے خالق ڈاکٹر اجمل ملک ایک نئی تاریخ "نام میرا بدنام” کی شکل میں رقم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
ڈاکٹر اجمل ملک ایک انتہائی خوبصورت موضوع کو ڈرامہ کی شکل میں ڈھالنے کے لئے اپنی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ دن رات تیاری میں مصروف ہیں۔
اس منفرد موضوع پر بننے والے ڈرامہ کی کاسٹ میں نازلی نور ،وکی کوڈو، آیان اختر، نیسرا نور، شاہ پارہ، رائمہ خان، شاہد خان، ساقی خان، فرحان مغل، گبھرو رنگیلا، حاجی صداقت شامل ہیں۔
ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ یہ ڈرامہ ضرور شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، "نام میرا بدنام” اصل ڈرامے کی پہچان پرنس تھیٹر میں 17 جولائی سے پیش کیا جائیگا، پروڈیوسر سید محمد یوسف کے اس ڈرامہ کی تیاریاں اور ریہرسل زوروشور سے جاری ہے۔



