پاکستانتازہ ترینکاروبار

سیلزٹیکس میں کمی،ہائبرڈ گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد :(ویب ڈیسک) حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز و الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی کے لئے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سپلائی پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی پر غور شروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ خزانہ کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر عائد 25 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 18 فیصد کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کم شرح سیلز ٹیکس کی سہولت 30 جون تک دستیاب تھی، تاہم فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے اس میں توسیع نہیں کی گئی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button