انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پوپ لیو کا بینظیر،مدرٹریسا،نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت

سابق پاکستانی وزیراعظم نے دنیا کو بہتر بنانے کیلئے جدوجہد کی:خطاب

ویٹی کن:(ویب ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر کئی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

ویٹی کن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے۔جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

nelson-mandela

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر مقامات میں خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لیے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔

mother-treasa
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button