انٹر نیشنلتازہ ترین

آیت اﷲ خامنہ ای کا جنازہ،تدفین کب متوقع؟لاکھوں افراد کی شرکت کا امکان

تہران:(ویب ڈیسک )رواں سال 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والے سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاری جاری ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت کےتین ماہ بعد جنازہ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، جنازے کو جنگی صورتحال اور سکیورٹی خدشات پر مؤخر کیا گیا، جنازے کی تاریخ کے اعلان کے بعد لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تہران کی اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے کہا کہ تقریب منعقد کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی بھرپور شرکت ہو۔ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شہید آیت اﷲ خامنہ ای کی نماز جنازہ 14 سے 17 جون کے درمیان کرنےپر غور ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button