پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

میٹرک سالانہ نتائج ، لاہور بورڈ میں 65.32فیصد طلبہ کامیاب

گوجرانوالہ میں 70.58 فیصد،ملتان میں 91ہزار 289طلبہ نے کامیابی حاصل کی

لاہور،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ،بہاولپور (بیورو چیف) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65اعشاریہ 32فیصد رہا، امتحانات میں 2لاکھ 54ہزار 12طلبہ نے شرکت کی جس میں ایک لاکھ 65ہزار 912امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
نتائج کی تقریب میں چیئرمین ٹاکس فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن منظور وٹو، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بورڈز نعمان جمیل ، کمشنر لاہور ڈویژن / چیئرمین بورڈ زید بن مقصود ، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے خصوصی شرکت کی ۔
ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 2طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 91ہزار 289طلبہ کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں مجموعی طور پر 2لاکھ 25ہزار 71امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 58ہزار 863امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 70.58فیصد رہا۔بہاولپوربورڈ سے میٹرک امتحان میں 90493 امیدواروں میں سے 62860امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.46فیصد رہا۔
راولپنڈی بورڈ میں مجموعی طور پر میٹرک پہلا سالانہ امتحان میں رزلٹ 62.89 فیصد رہا۔ کامیاب مرد طلبہ کی کامیابی کی شرح 51.57 جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 73.89 رہی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے درمیان میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button