پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

PTI، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ایکٹ چیلنج کر دیا

لاہور ( بیوروچیف سے) پی ٹی آئی، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچڑ سمیت دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے۔
پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی، اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت صحافیوں کو خبر کا سورس بتانا پڑے گا۔
صحافی سے خبر کا سورس نہیں پوچھا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پیکا ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو روکنے کا حکم دے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button