انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

پوراایران ایک رات میں تباہ،کارروائی منگل کو ہوسکتی ہے:ٹرمپ کی نئی ڈیڈ لائن،تہران کا بھی بھرپورجواب کا اعلان

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کو ایک ہی رات میں ختم کیا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ختم کرنے کی یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے ایران میں پھنسے اپنے فوجی اہلکاروں کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے فوج کو ہر ممکن اقدام کی ہدایت دی تھی تاکہ اپنے اہلکاروں کو بحفاظت واپس لایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریسکیو مشن میں اکیس امریکی فوجی طیارے استعمال کیے گئے جبکہ دوسرے بڑے آپریشن میں 155طیارے شامل تھے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس دوسرے مشن میں چار بمبار طیارے چونسٹھ لڑاکا طیارے اڑتالیس ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور تیرہ ریسکیو طیارے شریک تھے۔

انھوں نے منگل ڈیڈ لائن پر ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے امن معاہدہ نہ کیا یا آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو ایران کے پاور پلانٹس پلوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں جنگ بندی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عقلمند شخص ایسی صورتحال کو قبول نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی دراصل صرف ایک وقفہ ہوتا ہے جس سے مخالف فریق کو دوبارہ طاقت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایران کا اصل مطالبہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے نہ کہ وقتی توقف کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ یہ ضمانت بھی چاہیئے کہ مستقبل میں جنگ دوبارہ نہ ہو اور یہ ضمانتیں کسی بین الاقوامی ادارے سے نہیں بلکہ طاقت اور جوابی حملوں کے ذریعے حاصل ہوں گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button