انٹر نیشنلپاکستان

سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا :مولانا فضل الرحمان

امریکہ کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، لندن میں میڈیا سے گفتگو

لندن(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، امر یکہ میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button