پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
شکرگڑھ: 2 خواتین کی لاشیں برآمد،خوف وہراس
نارووال(ویب ڈیسک )تھانہ صدرشکرگڑھ کے علاقے سرول جنگل سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے فرانزک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیں۔
ڈی پی او نارووال محمد نوید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں لاشوں کی شناخت اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
خواتین کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



